میاں چنوں میں راستہ نہ دینے پر دوگروپوں کے درمیان تصادم 8 افراد جاں بحق

مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بھائی اور ان کی والدہ سمیت 6 افراد شامل ہیں


ویب ڈیسک October 11, 2015
لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

روٹلا میں کھیتوں میں جانے کے لئے راستہ نہ دینے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے روٹلا میں حافظ بلال راجپوت اور حافظ کریم سکھیرا کے درمیان کافی عرصے سے گزر گاہ کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی جس نے آج شدت اختیار کرلی اور دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں حافظ کریم، ان کے 3 بھائی حافظ سعید، حافظ غلام اور ماسٹر مقبول کے علاوہ ان کی والدہ اور حافظ سعید کی بیوی شامل ہے جب کہ مخالف گروپ کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں