سانحہ منیٰ حکومت کا شہدا کے لواحقین کو 55 لاکھ روپے امداد کا اعلان

سانحہ منیٰ کے زخمیوں کو حکومت پاکستان 3 لاکھ روپے فی کس ادا کرے گی، سردار یوسف


ویب ڈیسک October 11, 2015
وفاقی دارالحکومت کی طرح صوبوں میں بھی نماز اور اذان کا ایک وقت مقرر کرنے کے لئے مشاورت جاری ہے، سردار یوسف فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ منیٰ کے شہداء کے لواحقین کو 5،5 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 3،3 لاکھ روپے امداد دے گی۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمزہبی امورنے کہا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی کا سللسہ جاری ہے، جس کے تحت 52 ہزارپاکستانی واپس وطن پہنچ گئے ہیں جب کہ 89 ہزارتاحال سعودی عرب میں موجودہیں، جن کی واپسی شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں برس حج کے مثالی انتظامات کئے گئے تھے تاہم حج کے دوران پیش آنے والے واقعات افسوس ناک ہیں۔

سرداریوسف نے کہا کہ انہیں سعودی حکومت کی جانب سےسانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے حاجیوں کے لواحقین اورزخمیوں کی مالی امداد کا علم نہیں لیکن حکومت پاکستان شہداء کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو 3 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے علماء کا اجلاس تیرہ اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی طرح صوبوں میں بھی نمازاوراذان کا ایک وقت مقررکرنے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |