بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 73 برس کے ہوگئے

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر میں 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


ویب ڈیسک October 11, 2015
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر میں 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فوٹو:فائل

بھارتی فلم انڈسٹری پر 5 دہائیوں سے راج کرنے والے میگا اسٹار امیتابھ بچن 73 برس کے ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن 1942 میں آج ہی کی تاریخ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں ہندی زبان کے مشہور شاعر ہری ونش رائے بچن کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم''سات ہندوستانی'' سے کیا تاہم 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم''زنجیر'' پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیابیوں کا سفر جاری رکھا۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے فلمی کیرئیر میں 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی نہیں گلوکاری اور میزبانی کے فن میں بھی انہوں نے کامیابیاں سمیٹیں جو کم ہی کسی اداکار کے نصیب میں آئی ہیں جب کہ بالی ووڈ اسٹار نے کئی قومی اور فلمی اعلی ترین ایوارڈ اپنے نام بھی کیے۔



دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر73 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے والے مداحوں کا شکریہ اداکیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں