این اے 144 اوکاڑہ سے آزاد امیدوارکامیاب ن لیگ کو شکستپی ٹی آئی کی ضمانت ضبط

آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق 81 ہزار240 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک October 11, 2015
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار علی عارف دوسرے اور تحریک انصاف کے اشرف سوہنا تیسرے نمبر پر ہیں، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 اوکاڑہ سے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 81 ہزار 240 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 اوکاڑہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق 81 ہزار240 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جب کہ ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے امیدوارعلی عارف 42 ہزار 50 ووٹ حاصل کرسکے ، مجموعی طور پر (ن) لیگ کے امیدوار کو 39 ہزار 190 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انتخابی دوڑ میں تحریک انصاف کے امیدواراشرف سوہنا صرف 7 ہزار 105 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

واضح رہے آزاد امیدوارریاض الحق کا تعلق بھی مسلم لیگ (ن) سے تھا لیکن پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |