ممبئی حملہ گرفتار ابوجندل کے ای میلز اکائونٹس تک رسائی نہ ہوسکی

صرف 2اکائونٹس تک رسائی ہو سکی مزید 8کے بغیر انکشافات ممکن نہیں، رپورٹ


Online October 22, 2012
ہندوستان ٹائمز نے ملزم سے ہونیوالی تفتیشی رپورٹ موصول کرنے کا دعویٰ کیا ہے. فوٹو : فائل

بھارتی تحقیقاتی اداروں کو ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار ابوجندل کے زیر استعمال 10ای میلز اکائونٹس میں سے ابھی تک 8تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے ابو جندل سے ہونیوالی تفتیشی رپورٹ موصول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے ابھی تک ابوجندل کے صرف 2ای میلز اکائونٹس تک رسائی حاصل کر سکے ہیں اور ان کے مزید 8اکائونٹس تک تحقیقاتی اداروں کو تاحال رسائی نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق ابو جندل کے زیر استعمال ان ای میلز اکائونٹس تک رسائی کے بغیر بھارت کے خلاف آپریشن کے بارے میں منصوبوں کو بے نقاب نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں