ہر سڑک پر پولیس تعینات نہیں کرسکتےایس ایس پی سائوتھ
24 گھنٹے میں13افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے،3جرائم پیشہ بھی شامل ہیں،آصف شیخ
لاہور:
ایس ایس پی سائوتھ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 13 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن میں 3 جرائم پیشہ بھی شامل ہیں ، اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ، 2 ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیے گئے جبکہ 3 کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، مرنے والوں میں ایک سی آئی ڈی کا سپاہی بھی شامل ہے ، 22 افراد زخمی ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 3 بھتہ خوروں سمیت 51 ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 14 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے ، ایس ایس پی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شہر کی ہر گلی اور ہر سڑک پر پولیس تعینات نہیں کی جاسکتی،
رمضان المبارک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پلان مرتب کیے جارہے ہیں اور اس دوران فجر اور افطار کے وقت پولیس انتہائی چوکس رہے گی ، 15 رمضان المبارک کے بعد بازاروں میں بھی سیکیورٹی مزید بڑھادی جائے گی ، آصف اعجاز شیخ نے مزید بتایا کہ شام پانچ بجے کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پر ہر پولیس افسر اسنیپ چیکنگ کے لیے سڑک پر ہوتا ہے۔