لیبیا معمرقذافی کا سب سے چھوٹا بیٹا انتقال کرگیا

زخمی خمیس کو والد کے آخری محفوظ ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا تھا


INP/Online October 22, 2012
معمر قذافی کے ترجمان کو ترھونہ میں حراست میں لیاگیا،حکومت کی تصدیق. فوٹو: اے ایف پی

لیبیا کے مقتول رہنما کرنل معمر قذافی کے سب سے چھوٹے بیٹے خمیس قذافی جھڑپوں میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

اتوار کولیبیا کی قومی کانگریس کے چیئرمین محمد مقریف نے بتایا کہ خمیس کو اپنے والد کے آخری محفوظ ٹھکانے بنی ولید سے زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں مصرات میں انقلابیوں کی فوجی کونسل کی حطین بٹالین نے پکڑا اور شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر مصرات منتقل کیا۔

بنی ولید سے صحافی احمد قاضی نے ایک بیان میں بتایا کہ معمر قذافی کی گرفتاری اور ان کے اقتدار کے خاتمے کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے سب سے چھوٹے بیٹے خمیس قذافی کی حراست کی خبریں تواتر سے آ رہی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ خمیس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کی دائیں ٹانگ اور بائیں ہاتھ پر شدید زخم آئے تھے۔ حکومت نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی ہے کہ معمر قذافی کے ترجمان ابراہیم کو لیبیا کی عبوری حکومت کے فوجی اہلکاروں نے ترھونہ شہر کے ناکے پر حراست میں لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں