پی پی 147 لاہور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب

تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی نے 31300 اور (ن) لیگ کے محسن لطیف نے 28400 ووٹ حاصل کیے۔

تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی نے 31300 اور (ن) لیگ کے محسن لطیف نے 28400 ووٹ حاصل کیے۔ ۔۔ فوٹو: فائل

لاہور کے حلقہ پی پی 147 لاہور میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی نے 31300 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔



صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا۔ لاہور کے حلقہ این اے 122 کی طرح پی پی 147 میں بھی پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے درمیان کڑا مقابلہ رہا تاہم تحریک انصاف کے امیدوارشعیب صدیقی نے 31300 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف نے 28641 ووٹ حاصل کیے۔
Load Next Story