روپے کے مقابل ڈالر کی قدر گزشتہ ہفتے 10پیسے بڑھ گئی

روپےکےمقابلے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.70روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.50 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی


Business Reporter October 12, 2015
روپے کے مقابلے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.70روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.50 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی فوٹو: اے ایف پی/فائل

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں اضافے کارحجان دیکھا گیا۔

گزشتہ پیر تا ہفتہ کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 10پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 104.40 روپے اور قیمت فروخت 104.60 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید159 روپے اور قیمت فروخت160روپے کی سطح پر مستحکم دیکھی گئی جبکہ یورو کی قدر 20پیسے بڑھ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 117.60 روپے سے بڑھ کر 117.80 روپے اور قیمت فروخت 118.60 روپے سے بڑھ کر 118.80روپے ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.70روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.50 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔دوسری جانب پیر تاجمعہ کے 5کاروباری دنوں کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 10پیسے کم ہو گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران روپے کے مقابلے یورو کی قدر1روپیہ30پیسے بڑھ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں