شیرآ نہیں رہا آگیا ہے مریم نواز کا ٹوئٹ

آؤٹ نہ ماننے والے کھلاڑی کو دوبارہ بیٹنگ دی لیکن پھر بھی وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے، مریم نواز

آؤٹ نہ ماننے والے کھلاڑی کو دوبارہ بیٹنگ دی لیکن پھر بھی وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے، مریم نواز.فوٹو: وسیم نیاز/فائل

KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوئی اور نہیں بس شیر کی آواز آرہی ہے اور شیر آنہیں رہا بلکہ آچکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کی کامیابی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے الزامات، تباہی اور گالیوں کی سیاست کا خاتمہ کردیا اور این اے 122 کے عوام نے (ن) لیگ کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر 2015 نے وزیراعظم نواز شریف کی بے گناہی ثابت کردی۔




مریم نواز کا کہنا تھا کہ آؤٹ نہ ماننے والے کھلاڑی کو دوبارہ بیٹنگ دی لیکن پھر بھی وہ میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ مریم نواز کو ٹوئٹر پر ہی سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں جیت پر مبارکباد دی جس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Load Next Story