
فلم کی شوٹنگ نومبر شروع ہو گی جو لاہور، بہاولپور، کاغان اور ناران سمیت دیگر شہروں میں کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ سال عیدالضحی پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔سجل علی کا کہنا ہے کہ یہ ایکشن ، کامیڈی اور رومانٹک فلم ہے جس کا اسکرپٹ اور کردار دیکھنے کے بعد کام کے لیے راضی ہوئی۔ اگر اس طرح کے پروجیکٹس بنتے رہے تو بہت جلد پاکستانی فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گئیں۔ یاد رہے مذکورہ فلم بنانے والا ادارہ اس سے پہلے ''دختر'' پروڈیوس کرچکا ہے جس کے اہم فنکاروں میں سمعیہ ممتاز، محب مرزا، صالح عارف اور عجب گل تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔