ریاستی طاقت استعمال کرنے کے باوجودن لیگ کو کم ووٹ ملے جہانگیر ترین

عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور (ن) لیگ کا قلعہ نہیں، اگلے الیکشن میں لاہور سے جیت کر دکھائیں گے،رہنما پی ٹی آئی

عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور (ن) لیگ کا قلعہ نہیں، اگلے الیکشن میں لاہور سے جیت کر دکھائیں گے،رہنما پی ٹی آئی فوٹو: فائل

 


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کو کم ووٹ ملے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ لاہور (ن) لیگ کا قلعہ نہیں اس لئے آئندہ الیکشن میں لاہور کو فتح کرکے دکھائیں گے۔

این اے 122 سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تمام ریاستی اداروں کا مقابلہ کیا تاہم قومی اسمبلی کی نشست پر ہمیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن صوبائی نشست پر ہمیں کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کا کھل کر مقابلہ کیا عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور (ن) لیگ کا قلعہ نہیں، اگلے الیکشن میں لاہور سے جیت کر دکھائیں گے۔
Load Next Story