مالدیپ کا بھی ملکی معاملات میں مداخلت پر بھارت کو انتباہ

حکومت اپنے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریگی، مالدیپی صدر


AFP October 12, 2015
تمام اقوام کومالدیپ کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، صدر یاسین۔ فوٹو: فائل

مالدیپ بھی اپنے پڑوسی بھارت کی مداخلت کا شکار نکلا، مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے بھارت سے نہ صرف اس کی شکایت کی ہے بلکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پرسخت انتباہ بھی کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج گزشتہ روز سرکاری دورے پرمالے پہنچیں اورصدرعبداللہ یامین سے ملاقات کی۔مالدیپی صدرنے بھارتی وزیرخارجہ سے کہاکہ تمام اقوام کومالدیپ کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدریامین نے کہاکہ انکی حکومت اپنے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریگی۔

ایوان صدرکے بیان میں سابق صدر نشیدکی دہشت گردی کے الزامات پر 13 سال قیدکی سزا کا کوئی حوالہ نہیں دیاگیا۔ اس سزاپرامریکا و دیگر کئی ممالک نے تشویش کا اظہارکیا تھاجب کہ اقوام متحدہ کے ایک پینل نے بھی اس سزا کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے سابق صدرکی رہائی کی اپیل کی تھی، اس حوالے سے مالدیپ پرعالمی دباؤ میں اضافہ ہورہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں