خواتین نے شوہروں کی جاسوسی کو فضول قرار دے دیا

مرد کی فطرت نہیں بدل سکتی، چِپ بھی لگادیں تو باز نہیں آئینگے، 62فیصدخواتین کی رائے


Online October 12, 2015
مرد کی فطرت نہیں بدل سکتی، چِپ بھی لگادیں تو باز نہیں آئینگے، 62فیصدخواتین کی رائے۔ فوٹو فائل

ایک غیرسرکاری تنظیم کے تحت کیے گئے سروے میں بتایاگیاہے کہ زیادہ ترخواتین نے اپنے شوہروں کی جاسوسی کوفضول اور ناجائز قرار دیاہے اور کہا ہے کہ مردوں کی فطرت کو نہیں بدلا جاسکتا اس لیے چاہے جاسوسی کے لیے ان کے جسموں میں چپ بھی لگادی جائے تب بھی وہ اپنی فطرت سے بازنہیں آئیں گے۔

خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اپنے شوہروں پر اعتماد ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی جانب سے ان کے شوہروں کی جاسوسی بارے ایک سروے کہا گیاہے جس میں 62فیصدخواتین نے جاسوسی کے خلاف جبکہ 23فیصد نے درست اور 15فیصدخواتین نے اس بارے کوئی بھی رائے دینے سے انکار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں