یمن سعودی فوج کی بمباری سے62 باغی ہلاک حوثیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

جیزان میں الخوبہ کے مقام پر کارروائی، فضائی بمباری میں حوثیوں کے ٹھکانے، غار بھی تباہ


INP/آن لائن October 12, 2015
جیزان میں الخوبہ کے مقام پر کارروائی، فضائی بمباری میں حوثیوں کے ٹھکانے، غار بھی تباہ۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب اور یمن کی سرحد عبور کرنے کی ناکام کوشش میں اور یمن کے اندر اتحادی طیاروں کی بمباری میں 62 سے زائد حوثی باغی مارے گئے۔

سعودی عرب کی بری فوج نے الخوبہ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے سرحدی دراندازی کرنے والے دسیوں حوثی باغیوں کو ہلاک کر دیا۔ سعودی بری فوج کو عرب اتحاد کی فضائیہ کی مکمل حمایت حاصل تھی، فضائی حملوں میں حوثیوں کے متعدد فوجی ٹھکانے اور ایسے غار بھی تباہ کیے گئے جنھیں باغی عناصر فوجی بیرک اور اسلحہ گودام کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جن میں دارالحکومت صنعا ،الحدیدہ،تعز اور شبوہ کے علاقے شامل تھے۔وسطی صوبہ الجوف میں الحمیدات ڈاریکٹوریٹ کے قریب حوثیوں کے ایک فوجی قافلے پر بمباری میں 15 حوثی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ، بمباری سے باغیوں کے زیراستعمال کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

قبل ازیں حکومتی ملیشیا فوج نے البعرارہ اور الزنقل میں متمرکز حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو پسپا ہونا پڑا ہے۔ حکومتی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے تبہ قاسم ، شاہراہ الاربعین اور النور شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ النور شہر میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے کم سے کم 48 باغیوں کے مارے جانے کی اطلاع بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں