لڑکیوں کی شرح اموات پاکستان جنوبی ایشیا میں افغانستان کے بعد دوسرا بڑا ملک

پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات فی ہزار میں 82 ہے


آن لائن October 12, 2015
پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات فی ہزار میں 82 ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اس وقت دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات کے حوالے سے21 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں افغانستان کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے جہاں بچیوں کی شرح اموات خطے کے دیگر ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کی نسبت قدرے زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ اطفال کی رپورٹ اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن 2015ء کے مطابق پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچیوں کی شرح اموات فی ہزار میں 82 ہے جو کہ جنوب ایشیا کی اوسط شرح 57 اموات فی ہزار سے بھی 25 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر سال ایک کروڑ 40لاکھ بچیاں جن کی عمر 18سال سے کم ہوتی ہے شادی کے بندھن میں باندھ دی جاتی ہیں، یعنی38 ہزار روزانہ اور ہر30 سیکنڈ میں13کم سن لڑکیوں کی شادی کر دی جاتی ہے۔ پاکستان ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ کے 2012-13 کے سروے کے مطابق پاکستان میں اس وقت 15سے 19سال کی13.9فیصد بچیاں شادی شدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں