سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہداء کی تعداد 97ہوگئی 20 تاحال لاپتہ

56 شہداء کی تصدیق سعودی حکام جب کہ 41 کی تصدیق عینی شاہدین اور لواحقین نے کی ہے، وزارت مذہبی امور


ویب ڈیسک October 12, 2015
بھگدڑ میں زخمی ہونے والے 2 پاکستانی سعودی اسپتال میں زیر علاج ہیں، وزارت مذہبی امور فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور نے سانحہ منیٰ میں 97 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہوگئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہداء کی تعداد 97ہوگئی ہے، جن میں سے 56 شہداء کی تصدیق سعودی حکام اور 41 کی تصدیق عینی شاہدین اور لواحقین نے کی ہے۔ 56پاکستانی شہداء کو مکہ کے المعصم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ 41 کی تدفین تاحال نہ ہو سکی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 309 حاجیوں کا سراغ مل گیا ہے جب کہ 20 تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے 4، نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے جانے والے 8 اور 8 اقامہ ہولڈرز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں