نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل

نجی اسکول رواں سیشن کے لئے پرانی فیس ہی وصول کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک October 12, 2015
کیس کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے اضافی فیسوں کی واپسی کے حکم کے خلاف نجی اسکولوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران نجی اسکولوں کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فکیشن بنیادی حقوق کے خلاف ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے کسی نوٹس کے بغیر فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے کیس کے فیصلے تک اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ نجی اسکول رواں سیشن کے لئے پرانی فیس ہی وصول کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں