پاک ایران سرحد کے قریب ایف سی کی کارروائی بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

برآمد کئے گئے اسلحے میں 10 ایس ایم جیز، 13 راکٹ اور مختلف ہتھیاروں کی گولیوں سے بھرے 40 صندوق شامل ہیں

اسلحہ اور بارودی مواد زیر زمین چھپایا گیا تھا، ایف سی فوٹو: فائل

ایف سی نے چاغی میں پاک ایران سرحد کے قریب قصبے برامچا میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔


ایف سی ترجمان کے مطابق چاغی میں پاک ایران سرحدی قصبے برامچا میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران ایف سی اہلکاروں نے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایف سی کا کہنا ہے کہ برآمد کئے گئے اسلحے میں 10 ایس ایم جیز، 13 راکٹ اور مختلف ہتھیاروں کی گولیوں سے بھرے 40 صندوق شامل ہیں، یہ اسلحہ اور بارودی مواد تخریب کاری کی کارروائیون میں استعمال کیا جانا تھا۔
Load Next Story