اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریں گے عمران خان
ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنزسے باہرنکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے این اے 122 اور پی پی 147 سے کھڑے ہونے والے اپنے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی حکومتی مشینری کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے طریقوں کا مقابلہ کریں گے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر ہم تیار نہیں تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں حکومتی مشینری اور صوبائی الیکشن کمیشن کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے تاہم ووٹنگ کے آخری وقت میں ہمارے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39elqo_imran-khan_news