افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر تباہ 2 برطانوی فوجیوں سمیت 5 اہلکار ہلاک

حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم یہ کوئی تخریبی کارروائی نہیں، افغان وزارت دفاع


ویب ڈیسک October 12, 2015
2001 سے اب تک افغانستان میں 456 برطانوی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 برطانوی فوجیوں سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو ہیلی کاپپٹر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع اتحادی افواج کے ریزولوٹ سپورٹ انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر میں لینڈنگ کے وقت حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 برطانوی فوجیوں سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم یہ کوئی تخریبی کارروائی نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغان صوبے ہلمند میں طالبان نے نیٹو کا کارگو طیارہ مار گرایا تھا جس میں اتحادی افواج کے 12 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ 2001 سے اب تک افغانستان میں 456 برطانوی فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں