اب ورزش کے بغیر بھی پٹھوں کو مضبوط بنایا جاسکے گا

سائنسدان کم از کم 8 ایسے کیمیائی مرکبات پر تحقیق کررہے ہیں جو ورزش کے بغیرجسم کو توانا رکھ سکتے ہیں

ان ادویات کا ہدف وہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں جو ورزش کر سکتے ہیں، ماہرین فوٹو: فائل

انسان نے ہمیشہ سے اپنے آپ کو چست و توانا رکھنے کے لیےخوراک اور جسمانی ورزش کا سہارا لیا ہے تاہم سائنس دانوں نے اب ایسی ادوایات پر بھی کام ہورہا ہے جس سے بغیر وزرش کے پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی طبی جریدے "ٹرینڈز ان فارکالوجیکل سائنسز" میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں خدمات سرانجام دینے والے دوا سازی کے ماہر اسماعیل لہر اور ان کے معاونین کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 ایسے کیمیائی مرکبات پر تحقیق ہو رہی ہے جن کے استعمال سے ایسے ہی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جن کا حصول روایتی طور پر ورزش سے ہی ممکن ہے۔

اسماعیل لہر کا کہنا ہے کہ ورزش سے ہزاروں طرح کے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں تاہم ورزش کی ادویات سے صرف انہی جسمانی فوائد کا حصول ممکن ہے جن کا تعلق پٹھوں کے صرف ایک فعل سے ہے جو کہ انسانی ڈھانچے کے پٹھوں کی تعمیر کو اسٹیرائڈ کے خطرے اور ضمنی منفی اثرات کے بغیر دی جا سکتی ہے۔ یہ ادویات ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں جو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے کی وجہ سے حرکت نہیں کر سکتے۔


اسماعیل لہر کا کہنا ہے کہ ورزش کی یہ گولیاں کس قدر حیرت انگیز دوا ہے اس کے لیے ان کا آزمائشی طبی استعمال انسانوں میں کیا جانا ضروری ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ان ادویات سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہیے کہ یہ ورزش کا متبادل ہو سکتی ہیں۔ ان ادویات کا ہدف وہ لوگ نہیں ہونے چاہئیں جو ورزش کر سکتے ہیں۔

 
Load Next Story