کراچی میں 8 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ
10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام نے اپنی بریفنگ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ملک اسحاق اور عثمان کرد کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے محرم الحرام میں شر پسند کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ اس لئے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی، اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اور پولیس کو محرم الحرام میں آپریشن جاری رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران 8، 9، 10 محرم الحرام کو کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x39els3_mobile-service-suspended-in-karachi_news