لاطینی امریکا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو زندہ جلا دیا

مشتعل ہجوم نے لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا کے میئر پر سیاسی حریفوں کے قتل کا الزام عائد کیا


ویب ڈیسک October 12, 2015
مشتعل ہجوم نے لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا کے میئر پر سیاسی حریفوں کے قتل کا الزام عائد کیا، فوٹو:فائل

لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے مغربی قصبے کے مئیر جوراکن کو اپنے سیاسی حریفوں پر حملے کے الزام میں کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلادیا، مشتعل افراد نے پہلے میئر کے عزیزو اقارب کے مکانوں کو آگ لگائی اور اُس کے بعد میئر کے مکان کو بھی نذر آتش کردیا جب کہ ہجوم نے میئر کو مکان سے باہر نکال کر کوڑے مارے اور زندہ جلا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ہجوم کا کہنا تھا کہ مئیر نہ صرف اپنے سیاسی حریفوں پر قاتلانہ حملے کروانے میں ملوث تھا بلکہ اس سے قبل علاقے میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کا بھی ذمہ دار تھا جس میں 2 خواتین ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں