بھارت میں پاکستانی شخصیات کے پروگرامز میں رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا دفتر خارجہ
اس طرح کے ناخوشگوار واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے، دفتر خارجہ
GALLE:
پاکستان نے بھارت میں پاکستانی شخصیات کے پروگرامز میں رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں پاکستانی شخصیات کے پروگرامز میں رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں غلام علی کا پروگرام انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسنا کی دھمکیوں پر منسوخ کیا گیا اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی تقریب میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی ممبئی میں کتاب کی تقریب رونمائی تھی جس میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسنا نے تقریب کے میزبان کے منہ پر کالک مل دی جب کہ گزشتہ دنوں پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ بھی ممبئی میں شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث منسوخ کیا گیا۔