امریکی ریاست وسکونسن کے شاپنگ مال میں فائرنگ حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی

حملہ آور کی لاش بھی مل گئی ہے اور شبہ ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے,پولیس

حملہ آور کی لاش بھی مل گئی ہے اور شبہ ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے,پولیس ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز


شاپنگ مال میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو گئے۔


ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے شاپنگ مال میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی، پولیس کے مطابق حملہ آور کی لاش بھی مل گئی ہے اور شبہ ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story