کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں.


ویب ڈیسک October 13, 2015
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 7 بچے بھی شامل ہیں. فوٹو: اے ایف پی

DOHA: گلستان جوہر کے بلاک ون میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 خواتین اور سات بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

https://img.express.pk/media/images/d5/d5.webp

https://img.express.pk/media/images/rangers-rescue/rangers-rescue.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک خالی پلاٹ میں قائم جھگیوں پر مٹی کا تودا گر گیا۔ لوگ اپنے پیاروں کی تلاش کےلیے ایک دوسرے کو مدد کےلیے پکارتے رہے اور2 گھنٹے تک اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیوں پر مجبور رہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے مشینری پہنچی تو امدادی کارروائیوں میں تیزی آئی اور رینجرز اہلکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

https://img.express.pk/media/images/q412/q412.webp

لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارکنوں نے 13 افراد کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 خواتین اور سات بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ میتوں کو آج ہی ان کے آبائی علاقے بھجوا دیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q57/q57.webp

پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مٹی کا تودا گرنے کا واقعہ قدرتی آفت ہے تاہم اس میں دہشت گردی کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی روشنی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q66/q66.webp

https://img.express.pk/media/images/mountain-landslide/mountain-landslide.webp

دوسری جانب ماہرین كا كہنا ہے كہ پہاڑ كو دیكھنے پر معلوم ہوتا ہے كہ اس كی كٹنگ 45 ڈگری كے بجائے 90 ڈگری پر كردی گئی جس كی وجہ سے پہاڑ كو زمین كی جانب كسی قسم كی كوئی سپورٹ نہیں رہی، عمومی طور پر اس قسم كے پہاڑوں كی كٹنگ 45 ڈگری پر كی جاتی ہے، اس كی زمینی سطح پر كنكریٹ كی ایك چند فٹ كی دیوار بنائی جاتی جس كے بعد اس كے اوپر باریك اور مضبوط جالی لگائی جاتی ہے تاكہ اگر اوپر سے كوئی پتھر بھی گرے تو وہ نیچے آتے آتے مٹی ہوجائے اور نقصان كم سے كم ہوسكے یا كم از كم جانی نقصان نہ ہو۔

https://img.express.pk/media/images/q75/q75.webp

وزیراعظم نواز شریف نے تودہ گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی ہر ممکن مدد اور زخمیو ں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں