کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبے زیرغور ہیں خواجہ آصف

ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اورٹینڈردستاویزات 1988 سےمکمل ہیں جس پرعملدرآمد حکومتی فیصلے کے بعد ہی ہوگا،وفاقی وزیرپانی و بجلی

ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اورٹینڈردستاویزات 1988 سےمکمل ہیں جس پرعملدرآمد حکومتی فیصلے کے بعد ہی ہوگا،وفاقی وزیرپانی و بجلی. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر زیرغور ہیں۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متعدد منصوبے زیر غور ہیں اور جن 7 پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے جن سے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اورٹینڈردستاویزات 1988 سےمکمل ہیں، منصوبے پرعملدرآمد حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا جب کہ رواں خریف سیزن میں 35.86 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوا۔
Load Next Story