ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کردی

معاہدے کے حق میں 161 جبکہ مخالفت میں ڈالے گئے 59 ووٹ ڈالے گئے


ویب ڈیسک October 13, 2015
6 بین الاقوامی طاقتوں اورایران کے درمیان رواں سال جولائی میں جوہری معاہدہ طے پایا تھا فوٹو: فائل

ایران کی پارلیمنٹ نے بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں معاہدے کے حق میں 161 اورمخالفت میں 59 ووٹ ڈالے جب کہ 13 ارکان ووٹنگ کے وقت ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اراکین پارلیمنٹ نے اصرارکیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو صرف مخصوص عسکری تنصیبات کا ہی جائزہ لینے دیا جائے۔

6 بین الاقوامی طاقتوں اورایران کے درمیان 20 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پایا تھا جس کی روسے ایران کی جانب سے حساس جوہری سرگرمیوں کے خاتمے کے جواب میں اس پر پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں