یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں جاوید میانداد کا 8 ہزار 832 رنزکا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں جاوید میانداد کا 8 ہزار 832 رنزکا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ فارمیٹ میں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔


پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 30 سنچریوں کا ریکارڈ پہلے ہی یونس خان کے قبضے میں ہے اور اب سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے کے لئے انہیں صرف 19 رنز درکار تھے جسے ابوظہبی ٹیسٹ میں انہوں نے 19 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبورکرلیا۔ اس طرح ٹیسٹ کیئرئیر میں یونس خان نے 102ویں میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 8 ہزار 832 رنز بنائے تھے جب کہ سابق کپتان انضمام الحق 8 ہزار830 رنز بنا کرتیسرے نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کیخلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ ڈیبیو پر ہی سنچری جڑنے والے بیٹسمین نے گذشتہ دورہ آئی لینڈز میں چوتھی اننگز میں 5 سنچریز کا منفرد اعزازحاصل کرتے ہوئے سنیل گواسکر، رکی پونٹنگ، رام نریش سراوان اورگریم اسمتھ جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑدیا تھا۔
Load Next Story