تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نہیں شفاف کمیشن بنایا جائے شہباز شریف

گا حکمرانوں نے عوام کے اربوں روپے لوٹے اورقومی خزانوں سے شاہ خرچیاں کیں ہیں, شہباز شریف


ویب ڈیسک October 22, 2012
گا حکمرانوں نے عوام کے اربوں روپے لوٹے اورقومی خزانوں سے شاہ خرچیاں کیں ہیں, شہباز شریف. فوٹو فائل

SRINAGAR: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پرلیکن تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نہیں شفاف کمیشن بنایا جائے۔

بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت خوش نصیب کاشتکاروں میں چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا سربراہ جھوٹا ہے اس لئے اس کی انکوائری پر اعتراض ہے، ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے قوم کا پیسہ لوٹ کر سوئس بنکوں میں جمع کیا ہے جبکہ کھاد پر بھی کسانوں سے اربوں روپے لوٹےگئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں حاضر ہوکر ایک ایک پیسہ ثابت نہ کرسکا تو استعفی دےدوں گا حکمرانوں نے عوام کے اربوں روپے لوٹے اورقومی خزانوں سے شاہ خرچیاں کیں ہیں ان کا حساب بھی کمیشن کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں