واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے پر دُلہن نے خودکشی کرلی

شوہر کی جانب سے منع کرنے پر لڑکی نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور پنکھے سے لٹک گئی


ویب ڈیسک October 13, 2015
شوہر کی جانب سے منع کرنے پر لڑکی نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور پنکھے سے لٹک گئی، فوٹو:فائل

QUETTA: سوشل میڈیا جہاں ایک طرف رشتوں کو قریب لا رہا ہے تو دوسری طرف لوگوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے فاصلے بھی بڑھا رہا ہے اور کہیں تو لوگوں کی زندگی کے خاتمے کا باعث بھی بن رہا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں ایک نئی نویلی دُلہن نے شوہر کی جانب سے واٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال سے منع کرنے کے بعد موبائل چھین لینے پر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی رہنے والی اپارنا نامی لڑکی شادی کے بعد بھی خود کو فیس بک اور واٹس ایپ سے دور نہ کرسکی جس پر اس کا شوہر کمار اکثر ناراض رہتا اور اسے یہ بات بالکل بھی پسند نہ آتی اس لیے وہ اپنی بیوی کو فیس بک کے استعمال سے منع کرتا رہتا۔ گزشتہ روز جب وہ گھر لوٹا تو اس کی بیوی فیس بک پر چیٹنگ پر مصروف تھی جس پر شوہر طیش میں آگیا اور اس نے غصے میں آکر بیوی سے موبائل فون چھین لیا۔

موبائل فون چھیننے پر بیوی اس سے سخت ناراض ہوگئی اور اس نے اس تمام صورتحال سے اپنی بھائی کو آگاہ کیا اور خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا جس کے بعد لڑکی کے رشتے داروں نے بہت کوشش کی کہ وہ دروازہ کھولے لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا جس پر رشتے داروں نے دروازہ توڑا تو اندر کا منظر ان کے لیے دل دہلا دینے والا تھا کیونکہ اس نئی نویلی دُلہن نے خود کو چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خوکشی کر لی تھی۔

اپنی نئی نویلی دلہن کی اس طرح اچانک موت سے کمار نے انتہائی دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم رشتے داروں نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا جب کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش کا آغازکردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں