وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ صوابی پر 2 بم دھماکے 4 افراد زخمی

پہلے دھماکے کے 2 گھنٹے بعد شیوہ اڈہ کے مقام پر سائیکل میں نصب دوسرا بم بھی پھٹ گیا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے.


ویب ڈیسک October 22, 2012
پہلے دھماکے کے 2 گھنٹے بعد شیوہ اڈہ کے مقام پر سائیکل میں نصب دوسرا بم بھی پھٹ گیا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے دورہ صوابی پر 2 بم دھماکے ہوئے تاہم وزیر اعلیٰ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مال منڈی روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد وزیر اعلیٰ کا قافلہ گزرنے کے ایک منٹ بعد پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

پہلے دھماکے کے 2 گھنٹے بعد شیوہ اڈہ کے مقام پر سائیکل میں نصب دوسرا بم بھی پھٹ گیا جس سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں