رونالڈو چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے
رونالڈو نے اسپینش لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 میچوں میں 48 گول اسکور کیے
SYDNEY:
پرتگال اوراسپینش کلب ریال میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔
رونالڈو کو یورپی ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارردگی پر گولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا،ا نہوں نے اسپینش لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 میچوں میں 48 گول اسکور کیے۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے جب کہ ایک بار وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت چکے ہیں،اس طرح وہ چار مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں۔
ریال میڈرڈ کے 30 سالہ فارورڈ نے اپنے کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک اور ریکارڈ توڑا اور اب وہ نامور اسپینش فٹ بالر راؤل کے 324 گولوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ رونالڈو اس کے علاوہ بے شمار اعزازت بھی رکھتے ہیں وہ گزشتہ 2 سال سے سال کے بہترین فٹ بال پلیئر کا اعزاز اپنے نام کررہے ہیں اور اس وقت بھی وہ ''فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر'' کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یورپ کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز بھی 2 مرتبہ اپنے نام کرچکے ہیں۔
اسپین کے شہر میڈرڈ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رونالڈو کا کہنا تھا کہ میں چوتھی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر انتہائی خوش ہوں اور یہ میری زندگی کا ایک اور یادگار لمحہ ہے، میں یہ اعزاز پانچویں،چھٹی اور ساتویں مرتبہ بھی جیتنا چاہوں گا تاہم اس موقع پر میں یہ ضرور کہوں گا کہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد کے بغیر میں یہ انعام کبھی نہیں جیت سکتا تھا۔