حکومت کے ای ایس سی ملازمین کو تحفظ فراہم کرےانتظامیہ

معمار اور گڈاپ میں مسلح گروہوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں


ایکسپریس July 17, 2012
معمار اور گڈاپ میں مسلح گروہوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں

لاہور: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے فیلڈ ملازمین کو معمار اور گڈاپ کے علاقوں میں مسلح گروہوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کے ای ایس سی کے مطابق گذشتہ ہفتے بجلی چوری کا پتہ لگانے والی ٹیمیں وی آئی بی سی گلشن اقبال اور گڈاپ کے علاقوں میں اپنے دائرہ کار کے تحت تین مختلف جگہوں پر مختلف اوقات میں کام کررہی تھیں کہ انھیںمسلح مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جہاں انھیں اسلحہ بردار نامعلوم عناصر نے کام سے روکنے کو کہا، گروہ نے ٹیم ممبران کو بجلی کا بل موصول ہونے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی بھی دی،

کے ای ایس نے حکام سے ایسے شرپسند عناصر کیخلاف فوری کارروائی، اپنے فیلڈ اسٹاف کیلیے اضافی تحفظ اور پرامن ماحول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کے ای ایس سی نے کے ایم سی کے ملازمین کی جانب سے کورنگی کے علاقے کی زیر زمین سپلائی لائن کو کاٹنے پر احتجاج کرتے ہوئے کے ایم سی حکام سے کہا ہے کہ وہ سڑکو ں کی کھدائی کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں