اپٹما کی اپیل پر آج ملک بھر میں ٹیکسٹائل ملزیوم سیاہ منائیں گی
ملک میں بجلی اور گیس کے ٹیرف خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ ہیں،
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی اپیل پر آج ملک بھر کی صنعتیں احتجاجابند رہیں گی۔
واضح رہے کہ اپٹما کے چیئرمین نے گزشتہ روزپریس کانفرنس میں توانائی بحران، ٹیرف میں اضافے، بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور حکومتی عدم توجہی کے باعث ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین طارق سعود کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکی لگ بھگ25 فیصد صنعتیں بند ہو چکی ہیں اور بقیہ صنعتیں 3سے 2 شفٹیں کرنے پر غورکررہی ہیں، پاکستان میں اس وقت بھارتی دھاگے کی ڈمپنگ ہورہی ہے۔
ملک میں بجلی اور گیس کے ٹیرف خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے کئی گنا زیادہ ہیں، اس پربجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طورپر پیکیج کا اعلان کرے اورکاٹن یارن کی درآمد پر 25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے۔