90 ڈگری پرپہاڑکی کٹنگ حادثے کاسبب ہوسکتی ہے ماہرین

اس قسم کے پہاڑوں کی کٹنگ45 ڈگری پرکرکے زمینی سطح پرکنکریٹ کی دیواربھی بنائی جاتی ہے، ماہرین


Staff Reporter October 14, 2015
اس قسم کے پہاڑوں کی کٹنگ45 ڈگری پرکرکے زمینی سطح پرکنکریٹ کی دیواربھی بنائی جاتی ہے، ماہرین۔ فوٹو : آن لائن

گزشتہ روز گلستان جوہر میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑکی کٹنگ 45 ڈگری کے بجائے90 ڈگری پر کردی گئی، ممکنہ طور پر مٹی کا تودہ گرنے کا سبب یہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑ کو دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ پہاڑ کی کٹنگ 45 ڈگری کے بجائے 90 ڈگری پر کردی گئی جس کی وجہ سے پہاڑ کوزمین کی جانب کسی قسم کی کوئی سپورٹ نہیں رہی، عمومی طور پر اس قسم کے پہاڑوں کی کٹنگ 45 ڈگری پر کی جاتی ہے، اس کی زمینی سطح پر کنکریٹ کی ایک چند فٹ کی دیواربنائی جاتی۔

جس کے بعداس کے اوپرباریک اورمضبوط جالی لگائی جاتی ہے تاکہ اگرخدانخواستہ اوپرسے کوئی پتھربھی گرے تووہ نیچے آتے آتے مٹی ہوجائے اورنقصان کم سے کم ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |