عالمی یونیورسٹیوں کی پاکستان میں تعلیم کیلیے پالیسی تیار

پاکستانی جامعات بھی دہری ڈگری پروگرامزشروع کر سکیں گی، ایچ ای سی


قاسم نواز عباسی October 14, 2015
پاکستانی جامعات بھی دہری ڈگری پروگرامزشروع کر سکیں گی، ایچ ای سی فوٹو: فائل

GNIEWINO: ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں دہری ڈگری پروگرامز شروع کرنے کیلیے نئی پالیسی مرتب کر لی،ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مستقبل میں کامسیٹس ڈگری تنازع سے بچنے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی تعلیم ملک کے اندرہی دینے کیلیے دہری ڈگری پالیسی بنا لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے پالیسی میں ایسے قواعد وضوابط مرتب کیے ہیں جن کے تحت پاکستانی یونیورسٹیاں بھی دوسرے ممالک کی طرح دہری ڈگری پروگرام کا آغاز کر سکیں گی۔واضح رہے کہ دہری ڈگری پروگرامز کے حوالے سے کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کامسیٹس دہری ڈگری پروگرام کا تنازع کھڑا ہوا تھا جس میں سیکڑوں طالبعلموں کامستقبل داؤ پر لگ گیا تھا تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی مداخلت پریہ معاملہ حل ہوا۔

دہری ڈگری پروگرام کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اور باہمی مشاورت کے بعد اس پالیسی کو کمیشن کی میٹنگ میں منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں