تونسہ میں رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے میں خودکش حملہ 8 افراد جاں بحق

دھماکے میں استعمال کی گئی خودکش جیکٹ کا وزن 13 کلو گرام تھا جس میں بال بیرنگ بھی موجود تھے، چیف انسپکٹر سول ڈیفنس


ویب ڈیسک October 14, 2015
دھماکے کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے فوٹو: آن لائن

رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q313/q313.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے میں خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب وہاں بلدیاتی انتخابی مہم کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ڈیرے میں آگ لگ گئی اور کئی کمرے زمین بوس ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q413/q413.webp

https://img.express.pk/media/images/taunsa-blast/taunsa-blast.webp

ڈی سی او تونسہ غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے میں جاں بحق 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے تاہم خاتون سمیت 2 افراد کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔ جاں بحق افراد میں 2 بلدیاتی امیدوار بھی شامل ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q59/q59.webp

چیف انسپکٹرسول ڈیفنس خالد کریم نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ دہشت گردوں کا نشانہ رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ تھے لیکن خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 13 کلوگرام وزنی خودکش جیکٹ استعمال ہوئی، جس میں بارود اوربال بیرنگ استعمال کئے گئے، دھماکے سے ڈیرے کے 5 کمرے اور ہال تباہ ہوگیا۔ دھماکے سے ہال میں پڑی تمام اشیاء اور الیکٹرانکس کا سامان جل گیا۔ خودکش حملہ آور کا سر اور جسم کے دیگر اعضا فرانزک ٹیسٹ کےلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q67/q67.webp

https://img.express.pk/media/images/taunsa-blast1/taunsa-blast1.webp

دوسرجانب خودکش حملے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق حملہ کالعدم تنظیم ڈی آئی خان کے بالی گروپ نے کرایا اور اس گروپ کے پاس کافی تعداد میں خودکش بمبار موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دہشت گروپ نے جنوبی پنجاب کو اپنے ہدف پر رکھا ہوا ہے اور یہ محرم کے دوران بڑی کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں دہشت گردوں کی جانب سے اٹک میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو بھی ان کے ڈیرے پر خودکش حملے میں شہید کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |