سندھ پولیس نے داعش کے دہشت گردوں سے متعلق جاری فہرست کی تردید کردی
داعش سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان سندھ پولیس
سندھ پولیس نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاؤنٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی تھی جس میں داعش کے 53 دہشت گردوں کے نام اور کوائف سے متعلق تفصیلات بتائی گئی تھیں اور کہا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔