فیصل آباد میں بجلی کا بل 5 ہزار روپے آنے پرغریب خاتون نے خودکشی کرلی

بجلی کا بل زیادہ آنے پر ثمینہ کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

خودکشی کرنے والی ثمینہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل بچے کو جنم دیا فوٹو: فائل

جھنگ روڈ میں بجلی کا زائد بل آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد حاملہ خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ روڈ کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی 8 ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر گزشتہ 6 ماہ سے بے روزگار تھا جس کی وجہ سے اس کے مالی حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے۔ بجلی کا بل 5ہزار روپے آنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ جس پر اس نے دل برداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔


ثمینہ کوانتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا جہاں اس نے ایک بچے کو جنم دیا تاہم وہ خود دم توڑ گئی بعد ازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز مظفر گڑھ میں 18 سالہ لڑکی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج نہ کئے جانے پر تھانے کے سامنے خودسوزی کرلی تھی۔

https://www.dailymotion.com/embed/video/x39ochq
Load Next Story