نکاح پر نکاح کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ بھی درج
تھیٹر نے پروڈیوسر نے اداکارہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا
KARACHI:
اپنی گلابی انگریزی اور متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا اس بار پیشگی رقم لینے کے باوجود اسٹیج ڈرامہ چھوڑ کر غائب ہونے کے اسکینڈل میں پھنس گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے ملتان کے ایک نجی ٹھیٹر سے 8 روز کے لئے اسٹیج ڈرامے کرنے کا معاہدہ کیا تھا جس کے لئے تھیٹر کے پڑوڈیوسر زواز بلوچ کے ساتھ 7 لاکھ روپے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ پڑوڈیوسر زوار بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے اداکارہ میرا کو 5 لاکھ روپے نقد لاہور میں ادا کئے اور 2 لاکھ روپے ملتان پہنچ کر ڈرامہ شروع کرنے پر ادا کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، جیسے ہی اداکارہ میرا نے اسٹیج ڈرامہ شروع کیا تو انھیں بقایا 2 لاکھ روپے بھی ادا کر دئئے۔
تھیٹر کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نے گزشتہ ہفتے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو 3 شوز اچھے کئے لیکن پھر پیر کو ان کا فون پر کسی سے جھگڑا ہو گیا اور وہ منگل کے روز ہوٹل سے غائب ہو گئیں۔
پروڈیوسر زوار بلوچ نے اداکارہ میرا کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا نے معاہدے کے مطابق 2 مزید شوز کرنے تھے، جن کے نا ہونے کی وجہ سے شائقین میں بھی غم و غصہ پایا گیا اور انھیں بھی لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا پر ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سے نکاح پر نکاح کا مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ ضمانت پر رہا ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x39ojc9_case-on-meera_news