فلمساز سبھاش گھئی کا شہرہ آفاق فلم’’کھل نائیک‘‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار سنجے دت ہی ادا کریں گے


ویب ڈیسک October 14, 2015
فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار سنجے دت ہی ادا کریں گے۔

بالی ووڈ کے نامور فلمساز سبھاش گھئی نے 90 کی دہائی کی شہرہ آفاق فلم ''کھل نائیک'' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا جب کہ فلم میں اداکار سنجے دت ہی مرکزی کردار اداکریں گے۔

1993 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم''کھل نائیک'' نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں صف اول کے اداکاروں میں لا کھڑا کردیا جب کہ فلم میں اداکار سنجے دت کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تاہم اب ایک بار پھر ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے فلم ''کھل نائیک'' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ سنجو بابا کی ''منا بھائی 3'' کے بعد شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔