بھارت میں بھکاری نے بھیک نہ دینے والے شخص کو ٹرین کے سامنے پھینک کر خود بھی خودکشی کرلی

بھکاری نے اسٹیشن پر کھڑے شخص سے 100 روپے مانگے جو نہ ملنے پر وہ طیش میں آگیا


ویب ڈیسک October 14, 2015
بھکاری نے اسٹیشن پر کھڑے شخص سے 100 روپے مانگے جو نہ ملنے پر وہ طیش میں آگیا، فوٹو:فائل

GNIEWINO:  

بھارت میں ایک جنونی بھکاری بھیک نہ ملنے پرطیش میں آگیا اورریلوے اسٹیشن پر کھڑے شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے بھیک میں 100 روپے مانگے ،جس پر اسٹیشن پر کھڑے اس سریش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پربھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کردیں۔

کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازوؤں میں سختی سے جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر لے گیا اور اسے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں یہ واقعہ پیش آگیا۔ ریلوے پولیس نے پٹریوں سے دونوں لاشوں کے بکھرے اعضاء جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیئے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ چند روز سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ہونے والی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی لوث تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔