شاہ رخ نے کاجول اور خود کو دنیا کا بدترین ڈانسر قرار دے دیا

اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلم’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک October 14, 2015
اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلم’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اور کاجول کی جوڑی کو بد ترین ڈانسر قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی انڈسٹری کی سب سے کامیاب ترین جوڑی ہے جس نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ دونوں اداکار اس وقت فلمساز روہت شیٹھی کی فلم ''دل والے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم کنگ خان نے کاجول کے ساتھ اپنی جوڑی کو بد ترین ڈانسر قرار دیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ ایمانداری سے اعتراف کرتے ہیں کہ وہ اور کاجول دنیا کے بد ترین ڈانسر ہیں۔



واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلمساز روہت شیٹھی کی فلم''دل والے'' کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی شہر حیدر آباد میں مصروف ہیں جب کہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔