کورنگی مہران ٹائوننوعمرلڑکے نے گردن پرتیزدھارآلہ پھیرلیا

سرفرازکوزخمی حالت میںجناح اسپتال منتقل کیاگیا،مضروب ذہنی مریض ہے،پولیس


ایکسپریس July 17, 2012
سرفرازکوزخمی حالت میںجناح اسپتال منتقل کیاگیا،مضروب ذہنی مریض ہے،پولیس

کورنگی مہران ٹائون میں نوعمر لڑکے نے گردن پر تیز دھار آلے پھیرلیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ، مضروب کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ذہنی مریض ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹائون میں واقع کچی آبادی میں15سالہ سرفراز ولد غلام رسول نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ پھیرلیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،علاقہ ایس ایچ او طارق رحیم نے ایکسپریس کوبتایا کہ مضروب کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں،انھوںنے مزید بتایا کہ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مضروب ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں