مجھے کسی پراپنی حب الوطنی ثابت کرنیکی ضرورت نہیں نصیرالدین شاہ

میرا نام نصیرالدین شاہ ہے اورمجھے یقین ہے کہ اسی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے


Showbiz Desk October 15, 2015
بدقسمتی سے نفرت کے بیج بونیوالوں کا اثرو رسوخ ہے اور ان کی آواز سنی جاسکتی ہے فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ جو پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران کیے جانے والے ایک ٹویٹ کے باعث تنقید کی زد میں ہیں کا کہنا ہے کہ مجھے کسی کو اپنی حب الوطنی کا جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی ٹی وی '' انڈیاٹوڈے ''سے گفتگو کرتے ہوئے 66 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ میرا نام نصیرالدین شاہ ہے اورمجھے یقین ہے اسی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے اگر میں کوئی اور ہوتا تو میرے بارے میں اتنی خبریں نہ بنتیںبدقسمتی سے نفرت کے بیج بونیوالوں کا اثر رسوخ ہے اور وہ اس پوزیشن میں ہے کہ ان کی آواز سنی جاسکتی ہے ۔

وہ خبر کا جوڑتوڑ کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔مجھے کوئی جواز پیش کرنے یا اپن حب الوطنی کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اگر پاکستان کی تعریف کردی جائے تو وہ قوم مخالف ہوجاتی ہے بن جاتی ہے حالانکہ میں جب بھی پاکستان گیا مجھے وہاں عزت اور محبت ہی ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں