ایف بی آرجہانگیر ترین کی شوگر مل کابھی آڈٹ کرے گا
دیگر4بڑی شوگرملز، 7ڈیزائنرزاور10بیوریجزفرمزکوآڈٹ کیلیے چناؤسے آگاہ کردیاگیا
KARACHI:
ایف بی آر نے جہانگیر ترین کی شوگر مل میسرز جے ڈی ڈبلیو سمیت ملک کی 5 بڑی شوگر ملز، 7 بڑے فیشن ڈیزائنر اور پنجاب بیوریجز کمپنی سمیت 10بڑی بیوریجز انڈسٹریز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ منتخب ہونے والوں کا ٹیکس ایئر 2014 کا آڈٹ کیا جائیگا۔ ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق جن 5 بڑی شوگر ملز کا آڈٹ کیا جارہا ہے ان میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ بھی شامل ہے جبکہ باقی 4 ملز میں دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ، اتحاد شوگر ملز لمیٹڈ، النور شوگر ملز لمیٹڈ اور انڈس شوگر ملز لمیٹڈ شامل ہیں، آڈٹ کیلیے منتخب 7 بڑے فیشن ڈیزائنرز میں راجہ شاکر لیاقت، ملکہ عنبرین، عدیل، عمران قدیر، ثمینہ طارق، سائرہ محمود اور عزیزہ شامل ہیں۔
آڈٹ کیلیے منتخب بیوریجز انڈسٹریز میں پنجاب بیوریجز کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سجاد علی، مختار علی، محمد ندیم صدیقی، محمد شاہد بھٹی، علی عباس، ندیم اینڈ نثار بیوریجز، مارگلہ فوڈ اینڈ اینڈ بیوریجز، سیف وے فوڈ اینڈ بیوریجز انڈسٹریز اور ایگزیکٹو فوڈ اینڈ بیوریجز سروسز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ٹیکس دہندگان کو آڈٹ نوٹس کااجراشروع کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں خودکار نظام کے ذریعے آڈٹ کیلیے انتخاب سے آگاہ کیا گیا ہے۔