خدمات کا تجارتی خسارہ اگست میں221 فیصد بڑھ گیا

برآمد60فیصدکمی سے27.6کروڑاوردرآمد23فیصد گھٹ کر 61.3کروڑ ڈالر رہی

رواں مالی سال کے ابتدائی2ماہ میں خسارہ48فیصدکمی سے26.5کروڑڈالرتک محدود فوٹو: اے ایف پی/فائل

خدمات کی ایکسپورٹ اگست میں 60.04 فیصد گر کر صرف 27 کروڑ 61 لاکھ ڈالر تک محدود رہی۔


بیوروشماریات کے مطابق اگست کے دوران خدمات کی درآمد بھی 22.99 فیصد گھٹ کر 61کروڑ 26لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی تاہم تجارتی خسارہ 221.52 فیصد کے نمایاں اضافے سے 33کرور 65لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ میں خدمات کی ایکسپورٹ 1ارب 5 کروڑ 5لاکھ 70ہزار ڈالر سے گھٹ کر 94کروڑ 4لاکھ 30ہزار ڈالر رہی، اس طرح جولائی اگست میں خدمات کی برآمد میں سال بہ سال 10.48 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس دوران خدمات کی درآمد 22.54 فیصد کمی سے 1ارب20 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کی درآمد کی مالیت 1ارب 55کروڑ 58لاکھ 30ہزار ڈالر رہی تھی، اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران خدمات کا تجارتی خسارہ 47.62 فیصد گھٹ کر 26کروڑ 46لاکھ 50ہزار ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 50کروڑ 52لاکھ 60ہزار ڈالر تک پہنچ گیاتھا۔
Load Next Story