یونس کے کارنامے پر ظہیر عباس کا سر بھی فخر سے بلند

لیجنڈ پلیئر 10 ہزار سے زیادہ رنز بنا سکتے ہیں، پورے ملک کو ان پر ناز ہے،صدرآئی سی سی


Numainda Khususi October 15, 2015
میانداد سے موازنہ ممکن نہیں، ہوم گراؤنڈ پر میچز نہ ہونے سے ینگسٹرز کا نقصان ہو رہا ہے فوٹو: فائل

KARACHI: یونس خان کے کارنامے نے سابق اسٹار ظہیر عباس کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا، آئی سی سی کے موجودہ صدر کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹسمین 10 ہزار سے زیادہ رنز بنا سکتے ہیں، وہ لیجنڈ اور پورے ملک کو ان پر ناز ہے، انھوں نے یونس اور میانداد کے درمیان موازنے سے گریز کیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیرعباس نے کہا کہ یونس خان لیجنڈ ہیں، انھوں نے جو کارنامہ انجام دیا اس پر پورے پاکستان کو ناز ہے، سابق کپتان نے مزید کہا کہ یونس خان کیلیے ٹیسٹ میں 10ہزار رنز کی تکمیل بھی مشکل نہیں ہے، جس انداز سے وہ کھیل رہے ہیں مجھے امید ہے کہ مزید کئی ہزار رنز اسکور کریں گے۔

ایک سوال پر ظہیر عباس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پرانے زمانے کی کرکٹ زیادہ مشکل تھی اب ایسا نہیں ہے، میں اس حوالے سے یہی کہوں گا کہ ریکارڈز پر رنز درج ہوتے ہیں یہ نہیں کہ اننگز کیسے حالات میں کھیلی تھی، انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد اور یونس خان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میں صرف اتنا کہوں گا کہ دونوں ہی عظیم بیٹسمین ہیں، ایشین بریڈمین نے آئی سی سی میٹنگز کے حوالے سے اظہار خیال کرنے سے گریز کیا۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا خصوصاً نئے کھلاڑیوں کا بڑا نقصان ہے، انھیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا، شائقین اپنے ہیروز کو سامنے ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا نہ ہونے پر سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا ایڈوانٹیج گنوا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ان دنوں انگلش ٹیم سے یو اے ای میں ہوم سیریز کھیل رہی ہے، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بڑی غیرملکی ٹیمیں دورہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |